محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی، سائن اور ہولڈنگ بورڈ اتارنے کے احکامات جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی 27سے30 جولائی تک شمالی پنجاب اور ڈی جی خان میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی 27سے30 جولائی تک شمالی پنجاب اور ڈی جی خان میں بارشوں کی پیشگوئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی، ڈی ایم سی ضلع سینٹرل نے تمام تمام ہولڈنگ بورڈ ، اسٹیمر اور سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے بعد مون سون بارشوں اورتیزہواؤں کی پیشگوئی کے پیش نظر ضلع سینٹرل میں تمام ہولڈنگ بورڈ، اسٹیمر ، سائن بورڈ اتارنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ضلع سینٹرل ڈی ایم سی کے شعبہ ایڈورٹائزنگ نے تمام کمپنیوں اور اداروں کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ تاہم میڈیا اطلاعات کے مطابق ابھی تک ضلع سینٹرل سمیت شہر بھر سے سائن بورڈ اور ہولڈنگ بورڈ اتارنے کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔

ڈی ایم سی سینٹرل نے سائن بورڈ اور ہولڈنگ بورڈ کے خلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں جبکہ ضلع ایسٹ، ضلع ویسٹ اور ضلع ساؤتھ میں سائن بورڈ ہٹائے نہیں جاسکے ہیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے احکامات کے باوجود سائن بورڈ کے خلاف عمل درآمد دکھائی نہیں دے رہا ہے ، دوسری طرف شہر میں بارشوں سے قبل ہی تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کی پیش گوئی کرتے ہوئے 15 جولائی کا وقت دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پہلے اسپیل کا دورانیہ 15 سے 17 جولائی تک ہونے کا امکان ہے اور اس اسپیل میں درمیانے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔

Related Posts