عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 1کلومیٹر پیدل چلنا ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی ہے تاہم مبینہ طور پر یہ ملاقات 1 کلومیٹر پیدل چلنے سے مشروط ہوگی۔ 

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے پی ٹی آئی کے 11 رہنماؤں کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی بظاہر غیر مشروط اجازت دی ہے جن میں تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور فیصل جاوید شامل ہیں۔

جن رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی ان میں عمیر نیازی اور سابق وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر بھی شامل ہیں۔ دریں اثناء رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سب گاڑیاں اڈیالہ جیل کی طرف جا سکتی ہیں لیکن ہماری گاڑیاں روک دی گئیں۔

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر ہمیں عمران خان سے ملاقات کرنی ہے تو اس کیلئے 1 کلومیٹر پیدل چلنا پڑتا ہے۔ ہم راستوں کی بندش کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کو آگاہ کرچکے ہیں اور درخواست بھی کرچکے ہیں کہ دستاویزات ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی جائے۔

عمران خان سے ملاقات جرم؟

خبر میں فی الحال یہ وضاحت شامل نہیں کہ آخر پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی گاڑیاں عمران خان سے ملاقات کیلئے ساتھ لے جانے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ تاہم اس سے قبل جیل حکام نے عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیشِ نظر سابق وزیراعظم سے ان کے وکلاء کی آن لائن ملاقات کرانے سے بھی انکار کردیا تھا۔

Related Posts