طبی ماہرین نے جلدی بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے غریبی سے چھٹکارہ ضروری قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طبی ماہرین نے جلدی بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے غریبی سے چھٹکارہ ضروری قرار دے دیا
طبی ماہرین نے جلدی بوڑھا ہونے سے بچنے کے لیے غریبی سے چھٹکارہ ضروری قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بوڑھا ہونا کوئی برائی نہیں ہے لیکن اگر آپ بوڑھا ہونے سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے معاشی تنگی سے نکل کر غریبی سے چھٹکارہ حاصل کرنا ضروری ہے۔

یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے ماہرین عوامی صحت کی تحقیق میں ادھیڑ عمری میں معاشی تنگی سے پریشان افراد کا موازنہ انہی کے ہم عمر معاشی طور پر خوشحال افراد سے کیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ جو لوگ اپنی غربت سے پریشان تھے، ان کے اندر جلدی بوڑھا ہونے کے امکانات بھی دوسرے گروہ کے مقابلے میں زیادہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملازمین کو تحائف دینے سے ان کی دماغی صحت اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔طبی تحقیق

ہم بڑھاپے سے اس لیے بچنا چاہتے ہیں کہ بالآخر بڑھاپا موت کی طرف لے جاتا ہے اور کوئی بھی انسان موت کو خوشی سے قبول نہیں کرتا۔ ہم سب ہی انسان جینا چاہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ جلدی بوڑھا ہونے سے بچنا ہماری ترجیح ہے۔

جسم انسانی ذہن کے خیالات سے براہِ راست متاثر ہوتا ہے، اس لیے اگر آپ غریب ہیں لیکن خوش  ہیں تو اس مالدار کی نسبت کہیں زیادہ جی سکتے ہیں جو دولت کے باوجود راتوں کو اس خیال سے نہ سو سکتا ہو کہ کہیں اس کے رشتہ داروں میں سے کوئی شخص اس کا دشمن تو نہیں بن گیا۔

کوپن ہیگن یونیوسٹی کے ماہرین کے نزدیک خون میں اندرونی سوزش کو بڑھانے والے سالمات سی ری ایکٹو پروٹین (سی آر پی)  اور آئی ایل 6 جسم کے اندر جلن پیدا کرتے ہیں جن کی وجہ سے کینسر جیسی مہلک بیماری کے ساتھ ساتھ بڑھاپا بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہ کم ہونا، مالی پریشانیاں اور معاشی مشکلات سے ہونے والی ذہنی اذیت بڑھاپے کے عمل کو تیز کردیتی ہے۔ ہم نے تحقیق کے دوران 40 سال سے زائد عمر کے افراد میں غریبی کی وجہ سے ہونے والے بڑھاپے کے عمل کو ان سے کم عمر افراد کے مقابلے میں زیادہ تیز پایا ہے۔ 

مزید پڑھیں: ملک بھر میں 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts