ملازمین کو تحائف دینے سے ان کی دماغی صحت اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔طبی تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملازمین کو تحائف دینے سے ان کی دماغی صحت اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔طبی تحقیق
ملازمین کو تحائف دینے سے ان کی دماغی صحت اور کارکردگی بڑھ جاتی ہے۔طبی تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

حالیہ تحقیقی سروے سے پتہ چلا ہے کہ تنخواہ بڑھانے سے بھی کام نہ چلے تو ملازمین کو مزید سہولت  اور تحائف دینے کے ساتھ ساتھ  ان کا احترام کرنے سے ان کی کارکردگی پہلے سے کہیں بہتر ہوجاتی ہے۔

پنسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق ملازمین کو چائے اور تازہ پھل دینے سے ان کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے جس سے وہ پہلے سے بہتر کام کرنے لگتے ہیں کیونکہ اس سے ان کا اخلاقی وقار بلند ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: کتے کے کاٹنے پر 14 انجکشن مت لگوائیں، بچاؤ کے لیے ماہرین کی مفید تجاویز

تحقیق کے بنیادی محقق و پروفیسر بیو زونگ کے مطابق کام کم کرنے سے بھی اگر مطلوبہ فوائد حاصل نہ ہوں تو ملازمین کو چھوٹے چھوٹے تحفے دیجئے اور رحمدلی کا مظاہرہ کیجئے۔ اس سے آپ کو حیرت انگیز نتائج ملیں گے۔

تحقیق میں شامل چینی ڈرائیوروں کے مطالعے سے پتہ چلا ک ہوہ اوقاتِ کار اور کھانے پینے کا کوئی لحاظ کیے بغیر مسلسل کام پر توجہ دیتے ہیں، اس کے باوجود کارکردگی کسی بھی طرح بہتر ہونے کا نام نہیں لیتی کیونکہ مسلسل کام انہیں جسمانی و دماغی طور پر تھکا دیتا ہے۔

مطالعے میں شریک 86 ڈرائیورون کو دوپہر کے کھانے میں تازہ پھل دئیے گئے جبکہ دوسرے گروہ کو صرف اوقاتِ کار میں چھوٹ دی گئی۔ پھلوں کے اضافے سے کاروباری خرچ میں معمولی سا اضافہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں ایک جانب ڈرائیوروں کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہو گئی تاہم دوسری جانب کوئی خاص فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔

اس تحقیق سے محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کام کا دباؤ کارکردگی کو کمزور کرتا ہے جبکہ ادارے کی طرف سے ملازمین پر معمولی قسم کی مہربانیاں بھی بڑے نتائج لانے میں کامیاب رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: غذائی علاج: شوگر کے مریضوں کے لیے 7 مفید پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں

Related Posts