مایا علی نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عمرے کے دوران لی گئی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ ان کی والدہ، بھائی افنان قریشی، بھابھی اور بھانجی انابیہ بھی موجود ہے۔

مایا علی نے دو ویڈیوز بھی مداحوں کیساتھ شیئر کیں جن میں انہوں نے صارفین کو غار حرا کی زیارت کروائی ہے جبکہ تصاویر میں مایا علی خانہ کعبہ کے پرسکون صحن میں گلابی عبائے میں ملبوس پرسکون حالت میں دکھائی دے رہی ہیں۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں مایا علی نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ! ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر لیں اور اللہ کی برکت سے ہم نے عمرہ ادا کرلیا۔

Related Posts