ماورا حسین کی شادی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے پیلے جوڑے میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو کشمکش میں ڈال دیا۔

اداکارہ ماورا حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مایوں کا لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MAWRA (@mawrellous)

ماورا پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں، تاہم اداکارہ کی مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا کہ کیا ان کی رسم مایوں کی تصاویر ہیں۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نے خود ہی تصاویر سے متعلق واضح کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کی تشویش دور کردی اور بتایا کہ یہ تصویر ان کے ڈرامے کی شوٹنگ سے لی گئی ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ جفا کی شوٹ کی تصاویر ہیں براہ مہربانی گمراہ نہ ہوں‘۔

ماورا حسین کی وضاحت کے باوجود بھی بعض مداح ان کی تصاویر کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

Related Posts