میٹرک کے طالب علم پر پولیس اہلکار کا تشدد، موٹر سائیکل ضبط، ورثاء کا احتجاج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرک کے طالب علم پر پولیس اہلکار کا تشدد، موٹر سائیکل ضبط، ورثاء کا احتجاج
میٹرک کے طالب علم پر پولیس اہلکار کا تشدد، موٹر سائیکل ضبط، ورثاء کا احتجاج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:تھانہ رمنا کے پولیس اہلکار نے جعفر چوک کے نزدیک جی الیون ٹو میں میٹرک کے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور موٹر سائیکل سمیت تھانے منتقل کردیا۔

متاثرہ بچے کے ورثاء اور عزیز و اقارب نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کر دیا۔ واقعہ جمعرات کے روز 18 فروری 2021ء کو دن ایک بجے کے قریب پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز (آئی ایم سی بی) ایف ٹین تھری کے دسویں جماعت کا طالب علم احتشام اپنی موٹر سائیکل پر کالج سے گھر جا رہا تھا۔

جعفر چوک کے نزدیک جی الیون ٹو سے گزرتے ہوئے اچانک رانگ سائیڈ سے ایک موٹر سائیکل اس کے سامنے آگیا۔ جس کے سبب معمولی حادثہ پیش آیا، مخالف موٹر سائیکل کی ہیڈ لائٹ ٹوٹ گئی۔

موٹر سائیکل سوار شخص جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا، نے طالب علم کو یہ کہتے ہوئے کہ میں تھانہ رمنا کا پولیس ملازم ہوں مارنا شروع کر دیا۔ متاثرہ بچے کے مطابق پولیس اہلکار خود رانگ سائیڈ سے آرہا تھا جس کی وجہ سے ٹکر ہوئی۔

پولیس اہلکار جس کا نام امتیاز شاہ بتایا جا رہا ہے نے اپنا موٹر سائیکل نمبر بی ای آر 091 وہیں چھوڑ دیا اور طالب علم سے اس کا موٹر سائیکل چھین کر تھانے لے گیا۔ واقعہ کے بعد طالب علم کے ورثاء نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔

Related Posts