کراچی کے طلبہ کیلئے میٹرک کے امتحانات کا شیڈول جاری، پہلا پرچہ کب ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Matric exams
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، امتحانات 7 مئی سے شروع ہوں گے۔

بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کیاجو کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی سٹیئرنگ کمیٹی کی طے کردہ تاریخوں کے مطابق 7 مئی 2024 کو شروع ہونے والے ہیں۔

سائنس گروپ کے امتحانات صبح کی شفٹ میں ہوں گے جبکہ جنرل گروپ کے امتحانات دوپہر کی شفٹ میں ہوں گے۔

چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال میٹرک کے امتحان میں 400000 سے زائد طلبہ شریک ہوں گے۔طلباء کے ایڈمٹ کارڈ جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ پرائیویٹ طلباء کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتے پر بھیجے جائیں گے۔

ہر امتحانی مرکز پیپر کے انعقاد کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کرے گا۔ امتحانی مراکز کے احاطے میں کسی بھی قسم کے الیکٹرانک ڈیوائس جیسے موبائل فون یا دھوکہ دہی کے مواد کی اجازت نہیں ہوگی۔ ویجیلنس ٹیمیں امتحانی مراکز کا بھی دورہ کریں گی۔

Related Posts