منڈی بہاؤالدین میں بھانجے نے بیٹی کا رشتہ نہ دینے پر خالہ کو گولیوں سے بھون دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا
پڑوسی نے 13سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گجرات: منڈی بہاؤالدین میں ایک نوجوان نےاپنی بیٹی کا رشتہ کہیں اور طے کرنے پر خالہ کو گولیاں مارکر قتل کردیا، ملزم فرار ہوگیا، گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

ملزم نے خالہ سے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا لیکن مقتولہ ملزم سے رشتہ کرنے پر رضا مند نہیں تھی اور اس نے اپنی بیٹی کا رشتہ کہیں اور طے کردیا تھا۔

مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ حملہ آور کو شدید غصہ تھا کہ اس کی والدہ اس کی شادی کسی اور سے کروا رہی ہے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا ملزم ہمارے گھر آیا اور میری والدہ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا۔

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے۔ متاثرہ لڑکی کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزگجرانوالہ میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی خاتون اور اس کے بیٹے کو قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:خود ساختہ نکاح نامہ بنا کر لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ، بدنام کرنے کی دھمکیاں

مقتولہ کے شوہر شبیر مسیح کے مطابق ہم حسن کٹھور کے رہائشی ہیں، میری بیوی کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئی تو ہماری ہمسائی عطرت بی بی زوجہ شکور احمد نے میری بیوی سے لڑنا جھگڑنا شروع کردیا۔

مقتولہ کے شوہرکے مطابق اسی اثناء میں عطرت بی بی نے اپنے بیٹے حسن شکور کو بلایا، اس نے آتے ہی میری بیوی اور بیٹے پر گولیاں برسانا شروع کردیں اوراُن دونوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

Related Posts