خود ساختہ نکاح نامہ بنا کر لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ، بدنام کرنے کی دھمکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود ساختہ نکاح نامہ بنا کر لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ، بدنام کرنے کی دھمکیاں
خود ساختہ نکاح نامہ بنا کر لڑکی پر شادی کے لئے دباؤ، بدنام کرنے کی دھمکیاں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:خود ساختہ نکاح نامہ بنا کر لڑکی پر شادی کے لئے دباؤڈالا جانے لگا، بدنام کرنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں، لڑکی والدہ کی انصاف فراہمی کے لئے دہائیاں۔

صادق آباد کی حدود اریا محلہ کی رہائشی رضیہ بی بی نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی عائشہ بی بی کے ساتھ سراسر دھوکہ کیا جا رہا ہے ندیم نامی لڑکا میری بیٹی کے جعلی نکاح نامہ بنا کر ہمارے گھر بھیج رہا ہے اور محلے داروں سے کہتا ہے کہ عائشہ بی بی میری بیوی ہے۔

رضیہ بی بی نے کہا کہ ہم لوگ ندیم نامی شخص کی اس بے ہودہ حرکت کی وجہ سے سارے خاندان میں ذلیل ہو کر رہ گئے ہیں،میں جہاں جاتی ہیں اپنی بیٹی کو ساتھ لے کر جاتی ہو،ہم بہت باپردہ لوگ ہیں،میری بیٹی نے کسی بھی ندیم نامی شخص سے نکاح نہیں کیا۔

مجھے اور میری فیملی کو ڈرایا،دھمکایا اورہراساں کیا جا رہا ہے،ندیم کہتا ہے کہ اگر آپ لوگ عائشہ کا نکاح میرے ساتھ نہیں کرو گے تو میں تم لوگوں کوبدنام کردوں گا اور عائشہ کو اٹھوا لوں گا۔

عائشہ بی بی کا کہنا ہے کہ ندیم کے بھائی عاقب سے میری منگنی ہوئی تھی تین ماہ تک میری منگنی برقرار رہی پھر ہم لوگوں نے یہ منگنی توڑ دی کیونکہ یہ لوگ ٹھیک نہیں تھے،منگنی ٹوٹنے کے بعد ندیم نے جھوٹے خودساختہ نکاح نامہ بنا کر ہمارے گھر بھیجوانا شروع کر دیے جبکہ میں نے نکاح نہیں کیا،اس نکاح نامے پر میرے دستخط بھی موجود نہیں۔

عائشہ بی بی نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ نکاح نامے تیار کیے اور ہمارے گھر بھجوائے،میں نے مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ صادق آباد راولپنڈی میں درخواست دے دی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے میری درخواست پر کارروائی نہیں کی۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ میں آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی سے اپیل کرتی ہوں کہ اس شخص کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے اور مجھے تحفظ دیا جائے تاکہ ہم لوگ سکون سے اپنی زندگی بسر کرسکیں۔

Related Posts