فیصل آباد میں ڈکیتی کی واردات، ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی ساتھی کو ہلاک کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق
تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب کے شہر میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی جس کے دوران ایک ملزم کی فائرنگ سے اس کا دوسرا ساتھی ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واردات فیصل آباد کے علاقے غریب آباد میں کی گئی جہاں 2 مسلح ڈاکوؤں نے شہری کے گھر میں گھس کر اہلِ خانہ پر اسلحہ تان لیا۔

تین ڈاکوؤں کے گروہ میں سے 1 نے گھر کے باہر پہرے داری کا کام سنبھالا ہوا تھا۔ اسی دوران ایک ڈاکو نے گھر والوں کی مبینہ مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں مسلح ڈاکو کا دوسرا ساتھی موقعے پر جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد دونوں ملزمان نے اپنے ساتھی کی لاش وہیں چھوڑ دی اور بھاگ نکلے۔

دونوں ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش گھر میں موجود تھی جس پر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ننھی بچیوں کو اغواء کرکے جنسی حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

Related Posts