ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، پولیس وردی میں واردات کرنے والا گروہ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، پولیس وردی میں واردات کرنے والا گروہ گرفتار
ملیر کینٹ پولیس کی کارروائی، پولیس وردی میں واردات کرنے والا گروہ گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر میں پولیس کے بھیس میں وارداتیں کرنے والے گروہ کا معاملہ، ملیر کینٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس نے زکریا گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ، کیش، پولیس یونیفارمز، موبائل فونز اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان آئس سمیت مختلف اقسام کے نشے کے عادی ہیں۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کا یونیفارم پہن کر ڈکیتی و راہزنی کی ورداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ملیر کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کو مزید پوچھ گچھ کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والے اسلحے کو فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔ گرفتار ملزمان میں ماریہ، فرحان خان اور سعید احمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

Related Posts