چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی
چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چین کے رہائشی علاقے میں گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 12 افراد ہلاک جب کہ 138 زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق چین کے شہر شیان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ عمارت کے نیچے موجود پھلوں کی مارکیٹ سے خریداری کررہے تھے۔ دھماکے کی شدت سے فوڈ مارکیٹ کی ساری عمارت تباہ ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے کے بعد 150 افراد کو متاثرہ علاقے سے نکال لیا گیا ہے جسمیں سے 37 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 138 ہے۔

تحقیقات اداروں کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 6 بجکر 30 منٹ پر ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ کی ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین میں غیرتصلی بخش حفاظتی اقدامات کی وجہ سے دھماکے معمول ہیں، جس کی عام وجہ سرکاری اداروں میں کرپٹ اہلکاروں کی بھرمار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک روز قبل چین کے جنوب مغربی علاقے گیانگ کے کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کی لیکج کی وجہ سے دھماکہ ہوا تھا جس میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شہرقائد میں جے ایس ایم یو کی ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے مزید 3 کلیکشن سینٹر کا افتتاح

Related Posts