ہمسفر کو 12 سال مکمل، ماہرہ خان نے آنیوالی فلم ’نیلوفر‘ کے سین شیئر کردیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور آن اسکرین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان بہت جلد فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئینگے۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ہمسفر کو 12 سال مکمل ہوگئے جس پر ماہرہ خان نے اپنی فلم نیلوفر کے کچھ سین سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ آج ہمسفر کو 12 سال مکمل ہوگئے، ہمسفر کے 12 سال مکمل ہونے کی خوشی آپ بھی ہمارے ساتھ منارہے ہیں، آپ کی محبت اور صبر کیلئے ہمیشہ شکر گزار ہوں۔ آپ لوگوں سے بہت پیار ہے اور اسی لئے اپنی نئی آنے والی فلم کے کچھ مناظر کی جھلکیاں پیش کررہی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ہمسفر کا شمار پاکستا ن کے مشہور ڈراموں میں ہوتا ہے، اس ڈرامے کی وجہ سے فواد خان اور ماہرہ خان کو انڈسٹری میں پہچان ملی اور لوگوں کو اِن دونوں کی آن اسکرین جوڑی بھی بہت پسند آئی اور رواں سال یہ جوڑی فلم مولاجٹ میں بھی ساتھ نظر آئی۔

اب ایک بار پھر یہ جوڑی فلم نیلوفر میں ساتھ نظر آئے گی جس کی تحریر اور ہدایت کاری عمار رسول نے کی ہے اور فواد خان کے تعاون سے اسے پروڈیوس کیا گیا ہے۔

Related Posts