سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار
سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے پر مدرسے کا استاد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ  کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے کے الزام میں  مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ضلع سکھر کی تحصیل پنو عاقل کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی شفقت نامی شخص کو 8 سالہ مدرسے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اسلام آباد میں 2 ماہ تک ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی لگا دی

بائجی پولیس نے مدرسے کے استاد مولوی شفقت سمیجو کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا جبکہ ملزم پر افسانہ نامی معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مولوی شفقت کو قانون کے تحت سزا دلانے کے لیے تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے   ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے کہا کہ آرام باغ کے قریب پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو ڈیلی ویج پر کے پی ٹی میں کام کرتے تھے۔

 ڈی آئی جی عامر فاروقی نے  گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں فائرنگ کے دوران میجر کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتا رکرلیاہے۔انہوں نے بتایاگرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جو اسلحہ بھی لیاری گینگ وار کے کارندوں سے لیتے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، پاک فوج کے میجر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

Related Posts