حکومت نے اسلام آباد میں 2 ماہ تک ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی لگا دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتظامیہ نے اسلام آباد میں 2 ماہ تک ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی لگا دی
انتظامیہ نے اسلام آباد میں 2 ماہ تک ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی لگا دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے ڈرون کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ  قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر گرفتاری عمل میں لائیں۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ڈرون کے ذریعے عکس بندی کرنے والوں کے لیے خصوصی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ڈرون کیمرے پر یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہونے لگی، تندرست ہونے تک ہسپتال میں رکھا جائے گا

نوٹیفیکیشن کے مطابق 2 ماہ کے لیے نافذ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے جبکہ اپوزیشن کی طرف سے آزادی مارچ کا آخری پڑاؤ بھی اسلام آباد میں ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  آزادی مارچ کے شرکاء کو لے کر لاہور کی طرف روانہ ہو گئے جبکہ روانگی سے قبل مولانا نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

 اتوار کے روز کراچی سے شروع ہونے والا آزادی  مارچ آج صبح 4 بجے ملتان پہنچا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔

وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے ساتھ ساتھ  مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء کو اپنا مینڈیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس مینڈیٹ نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ مینڈیٹ وہی ہے جو یہاں سب کو دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کے شرکاء لاہور کی طرف روانہ

Related Posts