لاک ڈاؤن سے خوراک اور ادویات کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔اقوامِ متحدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن سے خوراک اور ادویات کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔اقوامِ متحدہ
لاک ڈاؤن سے خوراک اور ادویات کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔اقوامِ متحدہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا: اقوامِ متحدہ کی ایگزیکٹو سیکریٹری برائے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء آرمیڈا سلسیاہ الجیہبانہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی سپلائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔

اقوامِ متحدہ کی ایگزیکٹو سیکریٹری کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور ادویات کی ضروری پیداوار اور فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ سپلائی کسی بھی طرح متاثر نہ ہو۔

ایگزیکٹو سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے ایک مثبت طرزِ فکر کو اپناتے ہوئے کورونا وائرس کے متاثرین کو قرنطینہ میں رکھنے کے لیے اقدامات ترتیب دینا ہوں گے جبکہ اس دوران  ملک کے معاشی معاملات کی کڑی نگرانی بھی ضروری ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وباء کا ذکر کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی ایگزیکٹو سیکریٹری نے کہا کہ وائرس کے ردِ عمل میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیناچاہئے۔ جبکہ اس دوران اہداف پر مبنی ہنگامی ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی ضروری ہے تاکہ شعبۂ صحت کی خدمات متاثر نہ ہوں۔

حکومتِ پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایگزیکٹو سیکریٹری نے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ پاکستان پہلے ہی عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات اٹھا رہا ہے جبکہ کاروباری برادری کیلئے اہداف پر مبنی ٹیکس چھوٹ کو پالیسی کا حصہ بنانا چاہیئے۔

Related Posts