میرے آخری سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اب زندگی بدل گئی ہے،رمیز راجہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل کی فرنچائز ٹیموں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، چیئرمین پی سی بی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ کے متوقع چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ اب زندگی بدل گئی ہے، باؤنسرز کرنے کی بجائے اب باؤنسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سابق کپتان رمیز راجہ کو پیٹرن وزیر اعظم عمران خان نے اسد علی خان کے ہمراہ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں نامزد کیا ہے، پی سی بی کے نئے چیئرمین کا انتخاب 13 ستمبر کو ہو گا اور اس کیلئے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بھی طلب کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین منتخب ہوں گے ان کا انتخاب بلامقابلہ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں آپ لوگوں کے تعاون سے کامیاب ہوں گا۔

مزید پڑھیں: کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام دیا، مالک مظفرآباد ٹائیگرز

رمیز راجہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میرے آخری سوشل میڈیا پر بیان کے بعد اب زندگی بدل گئی ہے، باؤنسرز کرنے کی بجائے اب باؤنسرز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts