کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام دیا، مالک مظفرآباد ٹائیگرز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام دیا، مالک مظفرآباد ٹائیگرز
کشمیر پریمیئر لیگ سے دنیا کو مثبت پیغام دیا، مالک مظفرآباد ٹائیگرز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آزاد کشمیر : مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی کا کہنا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے ذریعے دنیا بھر کو کشمریوں کے حوالے مثبت پیغام دیا ہے۔

ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ شائقین کی بھرپورسپورٹ نے کے پی ایل کو کامیاب بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ٹائیگرز نے اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹائٹل نہ جیت سکے،آئندہ برس مزید محنت کرکے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ کشمیرپریمیئرلیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں شاہدآفریدی کی راولاکوٹ اور محمد حفیظ کی مظفرآباد ٹائیگرز فائنل میں پہنچے تھے۔

فائنل میں مظفرآباد کا پلڑا بھاری تھا لیکن جیت ان کا مقدر نہ بن سکی اور راولاکوٹ نے 7 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

ٹیم کے اونر ارشد خان تنولی کا کہنا تھا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے جب دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کو ہی جیتنا ہوتا ہے ہمیں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم میں شمار کیا جارہا تھا مگر فائنل میں کچھ غلطیاں ہوئیں جس پر ورک آؤٹ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئرلیگ سے ہمارا اولین مقصد پورا ہوگیا اور ہم نے کشمیر کا مثبت پیغام پوری دنیا میں پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند ہونا چاہیے، شہباز شریف

Related Posts