لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کریگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کریگا
لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر 3 اکتوبر کو سماعت کریگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پاسپورٹ واپسی کے لیے دائر درخواست 3 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار نے کاز لسٹ بھی جاری کی تھی جس میں پاسپورٹ کی واپسی کے لیے مریم کی متفرق درخواست کی سماعت بھی شامل ہے۔

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل تین رکنی بینچ 27 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

پچھلی سماعت کے دوران تین رکنی بنچ نے مدعا علیہان سے جواب طلب کیا تھا۔ جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست کی مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

جمعرات کو، لاہور ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو معلوم آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر 10 سال قید اور نیب سے تعاون کرنے سے انکار پر ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس دوران مریم کو ”اپنے والد کی جائیدادیں چھپانے میں مددگار” سمجھے جانے اور اس میں مدد کرنے پر 7 سال کی سزا اور نیب کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کرنے پر 1 سال کی سزا سنائی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، شاہ محمود قریشی

شریف خاندان نے اگست 2018 کے دوسرے ہفتے میں لاہور ہائیکورٹ کے سامنے اپنی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ عدالت نے اسی سال 18 ستمبر کو ان کی سزائیں معطل کر کے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Related Posts