عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی
عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی آڈیو لیکس سے کوئی پریشانی نہیں۔

گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آڈیو لیکس کے ذریعے سے اپنی خامیوں کو چھپانے کی کوشش کررہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ انتظامیہ اپنی آڈیو لیکس اور وزیراعظم آفس (پی ایم او) کی سیکیورٹی خرابی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نیب ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی بریت کو فوری چیلنج نہیں کرسکتا، ترجمان نیب

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے پی ایم او سے خفیہ دستاویزات غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر حساس دستاویز  پی ایم او سے غائب ہوگئی ہیں تو اس سے سیکورٹی کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آڈیو لیکس سے کوئی پریشان نہیں ہے، ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور ملکی مفادات کی بات ہو تو مادر وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Posts