اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، انڈیکس میں 240 پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 28 jan
psx 28 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی منفی رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 240.04 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 299.19 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 207 پوائنٹس کی کمی اور اختتام 240 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 299.19 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 146.42 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 591.46 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس آل شیئر انڈیکس 29 ہزار 345.90 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 345.90 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42 ہزار 539 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی اور اسٹاک مارکیٹ میں 5 اعشاریہ 288 ارب روپے کے شیئر ز کی خرید و فروخت کی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے ملکی غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا تھا اور ایک ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ میں 535 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی جس سے اسٹاک مارکیٹ 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے گر کر 42 ہزار633 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

Related Posts