خیبرپختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیازبھی کورونا وائرس کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KP chief secretary tests positive for coronavirus

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور :خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، چیف سیکریٹری 14 دن کے لئے قرنطینہ میں چلے گئے ۔

خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا ، آج آنیوالی رپورٹس میں ڈاکٹر کاظم نیاز کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیف سیکریٹری کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کاظم نیازکورونا وائرس کے خلاف دن رات کام کر رہے تھے اوراس موذی وباء کو روکنے کیلئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

محمود خان نے خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کیخلاف کام کرنے والے طبی عملے اور فورسز کے جوانوں  کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ندا اوریاسر نوازکی دعاؤں کی درخواست

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 56ہزار349 ہوچکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں 7 ہزار905کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Related Posts