کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ندا اوریاسر نوازکی دعاؤں کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nida Yasir requests prayers after testing postive for COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : اداکارہ ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں اپنا، اپنے شوہر اور بیٹی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

ندا یاسر نے اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے قرنطینہ میں عید مناتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارکباد دی ۔

اپنی صحت کے حوالے سے ندا یاسر نے لکھا کہ میرا ،شوہراور بیٹی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اس لئے پوری فیملی کیلئے دعاؤں کی درخواست ہے۔

اداکاریاسر نوازنے بھی اپنی فیملی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعا کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں:میرا دل میرا دشمن کی کاسٹ کورونا وائرس میں مبتلا، ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف

اس سے قبل ندا یاسر ،یاسر نواز اور اداکارہ علیز شاہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آئیں تھیں تاہم اب ندا اور ان کی فیملی کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

Related Posts