تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات سپلائی کرنیوالی انتہائی مطلوب خاتون گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی صنعتی ایئریا پولیس کی کارروائی، 2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
کورنگی صنعتی ایئریا پولیس کی کارروائی، 2انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوسری کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خاتون منشیات فروش ملزمہ اور لسٹڈ منشیات سپلائر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مطلوب اور لسٹڈ منشیات فروشوں کو مہران ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا، گرفتار منشیات سپلائر ملزمان جرائم کی دنیا کے عادی پیشہ ور مجرم ہیں۔

گرفتار ملزمہ نصرت زوجہ عاشق اور ملزم الطاف منشیات کے متعدد مقدمات میں جیل جاچکے ہیں، گرفتار منشیات سپلائر ملزمان سے دو کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کرلی گئی۔

گرفتار منشیات فروشوں سے منشیات زرفروختگی کی رقم ایک لاکھ تیس ہزار روپے بھی برآمدکرلی گئی، گرفتار ملزمہ اور ملزم لسٹڈ منشیات فروش ہیں۔

ملزمان نوجوان نسل،کالج یونیورسٹی طالبات کو بھی قیمتی اشیاء کے عیوض بھی منشیات فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان منشیات فروخت کیلئے کم عمر بچوں کا استعمال کرتے تھے۔

ملزمان خطرناک آئس نشہ اور چرس پڑیاں بناکر فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ بھی موجود ہے،

مزید پڑھیں:اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی، چوری شدہ کار بر آمد کرلی

گرفتار ملزمان ماضی میں بھی منشیات اور موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں جیل جاچکے ہیں، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts