اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی، چوری شدہ کار بر آمد کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی، چوری شدہ کار بر آمد کرلی
اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی کارروائی، چوری شدہ کار بر آمد کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے ایک اورزبر دست کارروائی کرتے ہوئے شہید ملت روڈ، علاقہ تھا نہ فیروزآباد سے سرقہ ہونے والی ہنڈا سٹی کار وندر (بلوچستان) سے برآمد کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق مشتاق احمد ملک نے اپنی گاڑی نمبر BAU-955 ہنڈا سٹی باالمقابل انڈس ریذیڈنسی سروس روڈ، شہید ملت روڈ، علاقہ تھا نہ فیروزآباد پر بوقت2بجے کھڑی کی 4بج کر 45منٹ پر دیکھا تو گا ڑی غائب تھی۔

ایس ایس پی، اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے گا ڑی سرقہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی بہترین حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے شہر سے با ہر جا نے والے راستوں کی مکمل نا کہ بندی کی، اور تمام ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جاے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کردیا،DIO جمشید کی ٹیم نے مذکورہ گاڑی کو وندر (بلوچستان) سے برآمد کر لیا۔

مزید پڑھیں:کراچی، متحدہ لندن کا انتہائی مطلوب مبینہ دہشت گرد جنید بلڈاگ گرفتار

مشتاق احمد ملک نے ایس ایس پی، اے وی ایل سی اور ان کی ٹیم کی کار کر دگی کی بے حد تعریف کرتے ہوئے اپنی سرقہ شدہ کار کی برآمدگی پر ایس ایس پی، اے وی ایل سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

Related Posts