پھلوں کا بادشاہ آم ،آپ کس قسم کا آم کھانے پسند کرینگے اور کونسا آم آپ کیلئے مفید رہے گا ؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

King of Fruit: Enjoy these yummiest mangoes this summer

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گرمی کا موسم اپنے ساتھ میٹھے اور رسیلے آم بھی لیکر آتا ہے،پھلوں کے بادشاہ آم کوپاکستان میں موسم گرما میں خاص سوغات کا درجہ حاصل ہے اور پاکستان دنیا بھر میں آم ایکسپورٹ کرکے بھاری زرمبادلہ کماتا ہے ،رواں سیزن آم کی ایکسپورٹ کے لیے ڈیڑھ لاکھ ٹن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو پورا ہونے سے پاکستان کو 12 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

پاکستان ناصرف دنیا بھر میں آم ایکسپورٹ کرتا ہے بلکہ دوست ممالک اور ملک میں موجود عزیزوں کو بھی بطور خاص آموں کا تحفہ بھجوایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں آم کی درجنوں اقسام پائی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں آموں کی کئی اقسام بہت زیادہ مشہور ہیں جن میں چونسہ، لنگڑا، سندھڑی، الماس، فجری، گولا، دسہری، انور رٹول اور سرولی قابل ذکر ہیں ۔

پاکستان کے آم دنیا کے آموں سے مختلف ہیں اس کی وجہ یہاں کے آموں کا خوش ذائقہ اور ،خوش رنگ ہونا ہے پاکستان میں آم کی پیداوار پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ ہوتی ہے تقریباً 18 لاکھ ٹن سالانہ ہے پاکستانی آم یو اے ای، سعودی عرب، مسقط، عمان، کویت ، بحرین،فرانس،جرمنی،ناروے،ہالینڈ ،سنگا پور،ہانگ کانگ اورملائیشیا برآمد کئے جاتے ہیں ان ممالک میں پاکستانی آموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں اکثر دیکھا گیا ہے کہ لوگ آم کھاتے وقت تمام آداب بھول جاتے ہیں، کچھ لوگ آم اور دودھ کا شیک پینا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ آم کو آسکریم میں ڈالتے ہیں ۔جیسے بھی کھائیں آم ہر انداز سے اپنا الگ لطف دیتا ہے۔

سندھ کے لوگ سندھڑی اورپنجاب کے لوگ چونسہ زیادہ پسند کرتے ہیں جبکہ انور رٹول، لنگڑا اور دسہری بھی بہت زیادہ پسند کئے جاتے ہیں، سنہرا، بیگن پھلی، صالح بھائی، بمبئی آپس بھی کھانے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں اور سنہرا زیادہ تر ایکسپورٹ ہوتا ہے اور اس میں شوگر لیول کم ہونے کی وجہ سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔دنیا کے کئی ممالک میں آم پیدا ہوتے ہیں لیکن جب پاکستان کا آم دنیا بھر میں ایکسپورٹ کیا جاتا ہے تو باقی سب آم پھیکے پڑجاتے ہیں۔

ان گرمیوں میں آپ کو یہ آم ضرور کھانے چاہئیں۔
سندھڑی
چونسہ
انور رٹول
لنگڑا
دسہری
سنہرا
بیگن پھلی
صالح بھائی
بمبئی آپس
الماس
فجری
گولا
سرولی

Related Posts