مری میں اندھے قتل کا معمہ حل، پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس
تھانہ بھارہ کہو کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہریوں میں خوف و ہراس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :تھانہ مری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز شہری کو بے دردی قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

گزشتہ روز مری بڑوھا کے جنگل میں شہری کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، مقتول کی نعش کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس فوری موقع پر پہنچی تھی جبکہ مقتول کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اے ایس پی مری کے زیرنگرانی ایس ایچ او مری اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بختیار اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک،7 زخمی، سیکورٹی ہائی الرٹ ، بس اڈے بند

پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان نے نوجوان کو قتل کرکے واقعہ کو چھپانے کیلئے لاش جنگل میں پھینک دی تھی لیکن جدید طریقہ تفتیش کے تحت مری پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم بختیار اقبال نے تفتیش کے دوران مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیاہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائیگا۔

Related Posts