راولپنڈی میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک،7 زخمی، سیکورٹی ہائی الرٹ ، بس اڈے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

One killed, seven injured in Rawalpindi blast

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :پیرودھائی کے علاقہ میں دھماکہ، 1 شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی،اسپتال منتقل کر دیا گیا،شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو بند کرواکر راولپنڈی کے 33تھانوں میں تعینات تمام ایس ایچ اوز کو سی پی او راولپنڈی کی طرف احکامات کردیئے گئے۔

دھماکے میں زخمیوں اور جاں بحق شخص کی شناخت کی جا رہی ہے، واقعہ کی اطلاع پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، سینئر پولیس افسران اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، دھماکے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،تحقیقات کے بعد دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں حتمی رائے دی جا سکے گی۔

دوسری جانب تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں بم دھماکے کے بعد شہر میں قائم تمام بس اڈوں کو بند کرا دیا گیا ہے اورراولپنڈی کے 33تھانوں میں تعینات تمام ایس ایچ اوز کو سی پی او راولپنڈی کی طرف احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں قائم تمام بسوں کے اڈوں کی سرچ کریں اور سیکورٹی کو منظم و مربوط بنائیں۔

مزید پڑھیں: نیو کراچی، دُعا چوک کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت میں دھماکہ، 1 فرد جاں بحق

راولپنڈی کے تمام داخلہ خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور راولپنڈی اسلام آباد جڑواں شہروں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی شہر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے ،شہریوں کو رش والی جگہوں پر جانے سے روک دیا گیا جبکہ راولپنڈی میں پولیس رینجرز اور ایلیٹ فورس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Posts