نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف
نواز شریف جلد وطن واپس آئینگے مگر احتیاط کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے مگر ان کو احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل پنجاب میں تبدیلی لانا ضروری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مریم نواز کے بری ہونے کے بعد نواز شریف کی بھی وطن واپسی جلد ہوگی۔ ہم اس پوزیشن میں ہوجائیں گے کہ پنجاب میں تبدیلی لاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ڈی ایم پنجاب حکومت گرانے کیلئے کام کر رہی ہے، خواجہ آصف

گفتگو کے دوران وزیر دفاع نے کہا کہ پنجاب حکومت کے پاس صوبائی اسمبلی میں ڈیڑھ 200 کی اکثریت نہیں، کل 7 یا 8 اراکین کی اکثریت ہے۔ تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ ابھی آرمی چیف کی تقرری میں 2 ماہ کا وقت باقی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ نواز شریف نے 4 آرمی چیف مقرر کیے اور پانچواں آرمی چیف ان کے بھائی وزیر اعظم شہباز شریف مقرر کرنے والے ہیں۔ آئین یہ نہیں کہتا کہ تعیناتی کیلئے اتفاقِ رائے ضروری ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت گرانے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے، پنجاب میں حکومت کی تبدیلی سے ملک میں سیاسی استحکام آئے گا۔

آج سے 17 روز قبل دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اس پر سیاسی طور پر کام کر رہے ہیں اور پنجاب میں اقتدار کی منتقلی اس غیر یقینی صورتحال کو سیاسی استحکام فراہم کرے گی۔

Related Posts