سندھ کا مینڈیٹ بھی چھین کر عوام کے حوالے کریں گے، خالد مقبول صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کا مینڈیٹ بھی چھین کر عوام کے حوالے کریں گے، خالد مقبول صدیقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ سندھ کا مینڈیٹ بھی چھین کر عوام کے حوالے کریں گے، کراچی کے بغیر ملک کی حکومت مکمل نہیں ہوگی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم اپنی قوم کو صبر کے راستے لے کر شکر کی منزل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جیت ایک نئے تازہ امتحان اور جہدوجہد کا نام ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم کراچی اور حیدرآباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس کامیابی کو عوام اور ملک کی کامیابی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود کراچی، حیدرآباد کا مینڈیٹ عوام کے حوالے کردیا، باقی سندھ کا مینڈیٹ بھی چھین کر عوام کے حوالے کریں گے۔

ایوان کراچی اور حیدرآباد کے متوسط طبقے سے بھرا نظر آئے گا۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ اس جیت کو جمہوریت کے لیے نیا شگن بنائیں گے۔

دوسری جانب فاروق ستار نے کہا کہ میئر کراچی میں اخلاقی جرأت ہونی چاہیے کہ وہ خود استعفیٰ دیں، میئر کراچی نے پانچ فیصد کے ووٹ پر قبضہ کرکے اپنی کالونی بنایا ہوا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شاہی شید، بلوچ، پختون، پشتون عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، شاہد سید نے اپنے گھر کے 8 ووٹ پتنگ کو دیے، یہ سب نسلوں کی دوستی کا نمونہ ہے یہ ہار جیت کا معاملہ نہیں ہے۔

Related Posts