کے ڈی اے نے 48پلاٹس نیلام کرکے پونے 2ارب کما لئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے نے 48پلاٹس نیلام کرکے پونے 2ارب کما لئے
کے ڈی اے نے 48پلاٹس نیلام کرکے پونے 2ارب کما لئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ادارہ ترقیات کراچی نے 2 روز میں ایک ارب 75 کروڑ کے 48 پلاٹس نیلام کر دیے۔ مالی بحران میں گھرے کے ڈی اے کو مناسب مالی سہارا مل گیا۔

ڈئریکٹر جنرل ادارہ ترقیات نے نیلامی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کی تھی جس کی سفارشات کی روشنی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز سے جاری کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا۔

21 اپریل کو ضلع کورنگی اور سرجانی ٹاؤن کے 26 پلاٹوں کی نیلامی مکمل ہونے کے بعد جمعرات کو شہر کے قیمتی علاقے کلفٹن، نیو کراچی اور گلستان جوہر کے 22 پلاٹس کی نیلامی انتظامیہ کے رائج کردہ طریقہ کار کے تحت مکمل کرلی گئی ہے۔

ادارہ ترقیات کراچی کو اراضیوں کی نیلامی سے تقریباً پونے دو ارب روپے حاصل ہوئے ہیں، کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی سے نہ صرف ادارہ مالی طور پر مستحکم ہوگا بلکہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

ادارہ ترقیات کراچی کی تاریخ میں پہلی بار نیلامی کا عمل کمپیوٹرائزڈ کیا گیا اور کے ڈی اے فیس بک کے ذریعے نیلامی کے عمل کو براہ راست نشر کیا گیا۔ نیلامی کے دوران خواہشمند افراد نے کے ڈی اے کے قیمتی ترین پلاٹس کو حاصل کرنے میں بھرپور حصہ لیا۔

کامیاب بولی دہندگان نے 25 فیصد بینک پے آرڈر کی مد میں رقم جمع کرائی جبکہ بقایاجات کی ادائیگی کے بعدکامیاب بولی دہندگان کو پلاٹس الاٹ کردیئے جائیں گے۔

نیلامی کے عمل کے دوران ڈائریکٹر لینڈ، سیکریٹری کے ڈی اے، ڈائریکٹر ریکوری، ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل سمیت دیگر افسران موجود تھے۔

Related Posts