کترینہ کیف کی 38ویں سالگرہ کے موقعے پر دیکھی جانے والی 5 ناقابلِ فراموش فلمیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کترینہ کیف کی 38ویں سالگرہ کے موقعے پر دیکھی جانے والی 5 ناقابلِ فراموش فلمیں
کترینہ کیف کی 38ویں سالگرہ کے موقعے پر دیکھی جانے والی 5 ناقابلِ فراموش فلمیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لیں، سالگرہ کے موقعے پر ایسی 5 فلمیں ہمارے سامنے ہیں جنہیں ناقابلِ فراموش قرار دیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف نے ہزاروں فلمی ستاروں سے بھرپور بالی ووڈ کی دنیا میں اپنی فنکاری کا لوہا منوایا۔ ان کا چہرہ اور اداکاری ہی نہیں بلکہ فلموں کی کہانی منتخب کرنے کا طریقہ بھی عوام کو بے حد پسند ہے۔

شیلا کی جوانی میں بے جھجک رقص سے لے کر ٹائیگر سیریز میں آئی ایس آئی ایجنٹ کا کردار نبھانے تک کترینہ کیف نے اداکاری کے میدان میں اپنی مختلف صلاحیتوں کو بے نقاب کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

بالی ووڈ فنکارہ کترینہ کیف نے 16 جولائی 1983 کے روز برطانوی ہانگ کانگ میں آنکھ کھولی۔ آج ان کی 38ویں سالگرہ کے موقعے پر 5 ایسی فلمیں ہمارے سامنے ہیں جن کی کہانی مداح آج تک بھول نہیں پائے۔

نیو یارک 

جان ابراہم، نیل نتن مکیش اور عرفان خان کے ہمراہ نیو یارک کترینہ کیف کی ایسی فلم ہے جس کی ہدایات کبیر خان نے دیں۔ یہ 3 دوستوں کی کہانی ہے جو نیو یارک کی تصوراتی اسٹیٹ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

نائن 11 حملوں کے بعد تینوں دوستوں کی زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔ 2009 میں دہشت گردی پر مبنی ڈرامہ فلم نیو یارک کیلئے کترینہ کیف کو فلم فیئر کی بہترین اداکارہ نامزد کیا گیا تھا۔

زندگی نہ ملے گی دوبارہ

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد یہ کہتی نظر آتی ہے کہ زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں کترینہ کیف اور رتیک روشن کی باہمی کیمسٹری سے جو کہانی سنائی گئی، وہ بھلائے نہیں بھولتی۔

اس فلم میں کترینہ نے لیلیٰ کا کردار ادا کرکے مداحوں کے دل جیت لیے جو زندگی سے بھرپور اور عام روایات سے ہٹ کر اپنے ہی طریقے سے زندگی گزارنا جانتی ہے۔

نمستے لندن 

کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار کے ہمراہ کترینہ کیف نے 2007 میں رومانوی و مزاحیہ فلم نمستے لندن میں اداکاری کے نئے جوہر دکھائے اور برطانیہ میں پیدا ہونے والی بھارتی لڑکی کا کردار بخوبی نبھایا۔

پہلے بھارت اور پھر لندن میں فلمائی جانے والی یہ فلم مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہی کیونکہ کترینہ کے ساتھ ساتھ اکشے کمار بھی اس فلم میں اداکاری کے عروج پر نظر آئے۔

جب تک ہے جان 

یش چوپڑا کی بطور ہدایت کار آخری فلم جب تک ہے جان میں کترینہ کیف شاہ رخ خان کے ہمراہ نظر آئیں جو بم ڈسپوزل کا ماہر ہوتا ہے۔ ہیروئن خدا سے وعدہ کر لیتی ہے کہ اگر ہیرو کی زندگی بچ گئی تو اس سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ یہ احمقانہ وعدہ دونوں کے مابین عجیب و غریب الجھنوں کو جنم دیتا ہے۔

سنگھ از کنگ 

اکشے کمار کے ہمراہ گرم مزاج کی حامل پنجابی لڑکی کا کردار ادا کرنے والی کترینہ کو الگ نظر سے دیکھا گیا۔ ہیپی سنگھ اپنے ساتھی اور دوستوں کی ہر موقعے پر مدد کرتا نظر آتا ہے۔ فلم کا مزاج مزاحیہ رکھا گیا ہے جس کی مداحوں نے بے حد تعریف کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سجل علی اور اذان سمیع خان نئے ڈرامے میں اداکاری کیلئے تیار

Related Posts