اداکارہ سجل علی اور اذان سمیع خان نئے ڈرامے میں اداکاری کیلئے تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سجل علی اور اذان سمیع خان نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار
سجل علی اور اذان سمیع خان نئے ڈرامہ سیریل میں اداکاری کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی اور گلوکار اذان سمیع خان نئے ڈرامہ سیریل عشق لا میں ایک ساتھ اداکاری کیلئے تیار ہیں جبکہ اذان کیلئے اداکاری کے میدان میں کام کا یہ پہلا موقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ڈرامے عشق لا میں اذان سمیع خان، سجل علی اور یمنیٰ زیدی سمیت دیگر فنکار اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ عمر کا شفقت محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرمایوسی کا اظہار

نئے ڈرامے عشق لا کی ہدایات امین اقبال، تحریر قیصر حیات جبکہ پیشکاری کے فرائض مومنہ درید پروڈکشنز کی جانب سے سرانجام دئیے جائیں گے۔

سجل علی، اذان سمیع اور یمنیٰ زیدی کے علاوہ عظمیٰ حسن، عثمان پیرزادہ، سیمی راحیل اور سہیل سمیر بھی ڈرامے کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

قبل ازیں سجل علی متعدد ٹی وی سیریلز میں کام کرچکی ہیں جن میں نادانیاں، مستانہ ماہی، ننھی، سناٹا، تم میرے کیا ہو، نور العین اور آنگن شامل ہیں۔

دوسری جانب اذان سمیع خان پاکستان کے معروف موسیقار اور گلوکار ہیں جو پرواز ہے جنون، پرے ہٹ لو اور سپر اسٹار جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

رواں برس فروری میں اذان سمیع خان کے پہلے سولو میوزک البم کا پہلا گانا ’میں تیرا‘ نے یوٹیوب پر دھوم مچا دی جس کے بول اذان سمیع خان نے خود تحریر کیے  جبکہ ویڈیو کے ڈائریکٹر احتشام الدین تھے۔

 سولو البم کے ٹائٹل ٹریک کے بارے میں گلوکار اذان سمیع کا کہنا تھا کہ یہ گانا میری ذاتی کہانی پر مبنی ہے،میری کوشش تھی کہ سننے والوں کو اپنی کہانی بتائی جائے اسی لیے اپنا سولو البم ریلیز کیا۔

Related Posts