مودی کی پاکستان کو فتح کرنے کی کوشش اس کی آخری غلطی ہوگی، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM imran khan
PM imran khan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میرپور آزاد کشمیر: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے پاکستان کو فتح کرنے کی کوشش کی تو یہ ان کی آخری غلطی ہوگی۔

میرپور آزاد کشمیر میں یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہمارے 80 لاکھ بہنوں، بچوں، بزرگ، نوجوان جس مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، صرف آزاد کشمیر کے عوام نہیں سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر مشکل کے بعد آسانی دیتا ہے، کشمیریوں کے لیے بڑا اچھا وقت آنے والا ہے، 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، پاکستان کے سربراہ بھی کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے۔

عمران خان کا کہناتھا کہ اسلامی ممالک بھی کشمیر کی بات نہیں کرتے تھے لیکن 5 اگست کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا، امریکا اور برطانیہ میں کشمیر کا ایشو اٹھایا گیا، دنیا آج کشمیر کے لوگوں کے حالات جان گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین کے 600 ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ 6 ماہ میں 3 مرتبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر کا ذکر ہوا،پاکستان پوری کوشش کررہا ہے کہ خطے میں امن ہو

انہوں نے کہا کہ مودی نے سارے الیکشن میں پاکستان کو برا بھلا کہا، بالاکوٹ میں ہمارے درخت شہید کیے اور کہا کہ پاکستان میں 350 دہشت گرد ماردیے اور دو جہاز گرادیے، مجھے سخت تکلیف ہوتی ہے جب ہمارے درختوں کو شہید کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت تباہی کی جانب گامزن ہے، مقبوضہ کشمیر آزاد ہوکر رہے گا ، وزیراعظم

ان کاکہناتھا کہ ہم نے پر امن رہنے کا فیصلہ کیا اور ان کے بڑی موچھوں والے پائلٹ کو واپس کردیا، ساری الیکشن مہم میں مودی نے انتہا پسند آر ایس ایس کی نفرتوں کو بڑھاوا دیا، پاکستان پر امن ملک ہے پاکستان آج وہ ملک ہے جو دنیا کے مسئلے حل کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ایران اور سعودیہ میں لڑائی نہ ہو، کوشش کی کہ ٹینشن کم ہو،اللہ کا فرمان ہے کہ ایک منصوبہ انسان بناتا ہے اور ایک اللہ بناتا ہے اور کامیاب خدا کا منصوبہ ہی کامیاب ہوتا ہے اور مودی کا منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے اپنے انتخابی مہم نفرت پر چلائی اور نفرت پر ووٹ لینے والا ہمیشہ تباہ و برباد ہوتا ہے، نریندرا مودی پاکستان مخالف مہم چلا کر بھاری اکثریت سے الیکشن جیتا، اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں انسانوں کی عقل پر پردہ ڈال دیتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی نے جو بیان دیا کہ 11 دنوں میں پاکستان کو فتح کرلوں گا، لگتا ہے کہ مودی نے دنیا کی تاریخ نہیں پڑھی ہے اس کی ڈگری جعلی تھی،میں اسے بتانا چاہوں گا کہ دنیا کی طاقتور فوج کے جنرلز نے بھی کہا تھا کہ چند ہفتوں میں افغانستان فتح کرلیں گے، آج انہیں 19 سال ہوگئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ مودی اس قوم کو للکار رہا ہے ہو جو شہادت سے کبھی نہیں گھبراتی، اور اگر اس نے یہ غلطی کی تو یہاں رہنے والے 20 کروڑ پاکستانی اپنی آخری سانس تک لڑیں گے، ہم مقابلہ کریں گے اور کرکے دکھائیں گے۔

وزیراعظم کامزید کہناتھا کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردی کے خلاف وہ جنگ جیتی ہے جو دنیا کی بڑی بڑی فوجیں نہیں جیت سکیں، مودی اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے ہندوتوا کو اوپر لائیں گے، اگر آپ نے یہ کیا تو یہ آپ کی آخری غلطی ہوگی۔

Related Posts