کرینہ کپور حمل کے موضوع پر کتاب کے عنوان کی وجہ سے مصیبت میں پھنس گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرینہ کپور حمل کے موضوع پر کتاب کے عنوان کی وجہ سے مصیبت میں پھنس گئیں
کرینہ کپور حمل کے موضوع پر کتاب کے عنوان کی وجہ سے مصیبت میں پھنس گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان جنہیں بے بو بھی کہا جاتا ہے، حمل کے موضوع پر پریگننسی بائبل کے نام سے کتاب شائع کروا کر نئی مصیبت میں پھنس گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بے بو نے اپنی کتاب کے نام میں بائبل کا لفظ استعمال کیا جس پر بھارتی مسیحی برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کرینہ کپور کے خلاف نیا محاذ کھول دیا گیا۔

ایک طرف تو کرینہ کپور کی کتاب پریگننسی بائبل شائع ہوئی اور دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر کے مسیحی گروہ نے کرینہ کپور کے خلاف شکایت درج کرادی۔

مذکورہ مسیحی گروہ کے تحفظات کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب کے عنوان میں لفظ بائبل استعمال کیا جس سے مسیحیوں میں غم و غصہ جنم لینے لگا۔

گزشتہ روز ایک مسیحی گروپ نے کرینہ کپور خان پر الزام لگایا کہ اپنی کتاب کا عنوان پریگننسی بائبل رکھ کر انہوں نے بھارت کی مسیحی برادری کے مذہبی جذبات مجروح کیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الفا اومیگا کرسچن مہا سنکھ کے صدر آشیش شیندے نے شیوا جی نگر تھانے میں کرینہ کپور کی کتاب، پبلشر جگر ناتھ بکس اور مصنفین کے خلاف شکایت درج کرادی۔

فوجداری قوانین کی دفعہ 295 اے کے تحت درج کرائی گئی شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مصنفین نے جان بوجھ کر اور بدنیتی سے اپنی کتاب کا عنوان پریگننسی بائبل رکھا۔

کتاب کے عنوان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسیحی برادری نے شکایت درج کرائی جس میں کسی بھی طبقے کے مذہب یا عقائد کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

شکایت کے مدعی آشیش شیندے کا کہنا ہے کہ کتاب کا جو عنوان رکھا گیا، اس سے مسیحی برادری کے جذبات مجروح ہوتے ہیں جبکہ پولیس نے تصدیق کی کہ شکایت درج کر لی گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیوا جی نگر تھانے کے سینئر انسپکٹر سائی ناتھ تھومبرے نے کہا کہ ہمیں کرینہ کپور سمیت 3 افراد کے خلاف شکایت موصول ہوئی لیکن ہم نے کیس رجسٹر نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کتاب کا عنوان ہماری حدود میں نہیں رکھا گیا۔ مدعی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ممبئی جا کر شکایت نئے سرے سے درج کرائی جائے۔

قبل ازیں پریگننسی بائبل نامی کتاب پہلی بار 9 جولائی کے روز منظرِ عام پر آئی جسے کرینہ کپور نے اپنا تیسرا بچہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو اشاعت سے مطلع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کرینہ کپور خان کے ہاں ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

Related Posts