سیف علی کی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہاں ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیف علی کی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہاں ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد کے چرچے
سیف علی کی اہلیہ کرینہ کپور خان کے ہاں ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد کے چرچے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی بے بو اور سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرکے نئی بحث چھیڑ دی، مداحوں کا کہنا ہے کہ فلمی جوڑے کے ہاں ایک بار پھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے الٹرا ساؤنڈ مشین سے حاصل کردہ سونوگرام کی تصویر شیئر کی جس کا مطلب ننھے مہمان کی آمد لیا جارہا ہے۔

انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ کرینہ کپور نے کہا کہ میں کچھ وقت سے ایک بے حد خوشگوار پراجیکٹ پر کام کر رہی ہوں، تاہم یہ وہ نہیں جو آپ سوچ رہے ہیں۔ 

رواں برس 21 فروری کے روز اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ فلمی جوڑے نے اپنے دوسرے بچے کو خوش آمدید کہا۔

فلمی محاذ پر اداکارہ کرینہ کپور عامر خان کے ہمراہ بھارتی فلم لال سنگھ چڈھا میں جلد نظر آئیں گی جو ہالی ووڈ کی فلم فاریسٹ گمپ کا ری میک ہے جبکہ عامر خان کے ساتھ یہ ان کی پہلی فلم نہیں۔

قبل ازیں کرینہ کپور خان عامر خان، آر مدھاون، شرمن جوشی اور بومن ایرانی کے ہمراہ 2009 میں ریلیز کی گئی فلم تھری ایڈئیٹس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جسے بے حد سراہا گیا۔ 

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے دونوں بیٹوں کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اداکارہ کرینہ کپور نے 9 مئی کے روز ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا پیغام بھی ارسال کیا۔

مزید پڑھیں: سیف علی اور کرینہ کپور کے دونوں بیٹوں کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts