کورونا وائرس: قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
کورونا وائرس: قطر نے 14 ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دوحہ: دُنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قطر نے 14 ممالک سے آنے والے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق قطر ی حکومت نے جن ممالک کے شہریوں کی ملک میں آمدورفت پر پابندی کا اعلان کیا ہے، ان میں پاکستان، بھارت، ایران، چین، لبنان، بنگلہ دیش، عراق، مصر، فلپائن، نیپال، جنوبی کوریا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور شام شامل ہیں۔

جان لیوا کورونا وائرس چین سے نکل کر بہت تیزی سے دیگر ممالک میں پھیل رہا ہے جس کے خلاف مختلف ممالک الگ الگ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں جبکہ وائرس قطر میں پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔

اب تک قطر میں کورونا وائرس سے 15 سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ دیگر عرب ممالک مثلاً لبنان، مصر اور سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے خلاف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ قطر کی طرف سے پابندی کا اطلاق گزشتہ شب کیا گیا۔

پابندی کے تحت پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہری آن لائن یا آف لائن ویزہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ شہریوں کو قطر آمدورفت کے لیے کورونا وائرس کا مستقل علاج ملنے کا انتظار کرنا ہوگا جبکہ کورونا وائرس اب تک 100 سے زائد ممالک میں  پہنچ چکا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 230 افراد ہلاک ہو گئے  جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 830 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس کے باعث 230 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts