کاروبارکی 2روزہ بندش کا فیصلہ مسترد، تاجر ڈٹ گئے، مارکیٹس بند کرنے سے انکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi traders

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت کی جانب سے شہر میں دو روز کیلئے کاروبار کی بندش کے حوالے سے کراچی سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ شیخ حبیب نے کہا ہے کہ کورونا کے نام پر اپنے کاروبارکسی صورت بند نہیں کریں گے،ایس او پیز کے تحت کاروبار کھولنا چاہتے ہیں، رمضان مین ایک دن بھی کاروبار بند نہیں کر سکتے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سندھ تاجراتحاد الیکٹرونکس اینڈ موٹرسائیکل ڈیلر الائنس کے زیر اہتمام ہفتے میں دو دن کی کاروباری بندش اور محدود کاورباری اوقات کے خلاف احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی ریلیاں شاہراہ فیصل عوامی مرکز پر جمع ہوئیں جہاں سے شاہراہ قائدین ،تبت سینٹر ،ریگل چوک، زیب النساء اسٹریٹ اور فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب پر پہنچیں۔

اس دوران مختلف مقامات پر ریلی سے عہدیداران نے خطاب کیااور شرکاء کی نعرے بازی پر جوش انداز میں جاری رہی، احتجاجی ریلی کی قیادت کراچی سندھ تاجر اتحاد الیکٹرانکس اینڈ موٹر سائیکل ڈیلرز الائنس کے چیئرمین شیخ حبیب نے کی۔

پریس کلب پر احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنماؤں نے ہفتہ میں دو دن اور شام چھ بجے بازار بند کرنے کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدر آمد کے باوجود زبردستی بازار بند کرائے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے اور یہ سراسر تاجروں کا معاشی قتل عام ہے۔

مزید پڑھیں:صنعتکاروں کاوزیراعظم سے دیرپا،مستحکم اقتصادی پالیسیاں وضع کرنے پر زور

تاجر رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر ہفتہ میں دو روز بازار بند کرنے اور کاروباری اوقات کار محدود کرنے سے دکانداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا ،چھوٹے تاجر اور دوکاندار گزشتہ برس بھی اپنا کاروبار نہیں کرسکے تھے اور اس بار بھی انہیں کاروبار کرنے سے روکا جارہا ہے ۔

تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بازاروں کے اوقات کار میں اضافہ کیا جائے اور رمضان المبارک کے دوسرے عشرے سے ہفتہ میں ساتو ں روز مارکیٹس کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے ۔حکومت سندھ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے جلد ایک دن کی چھٹی ختم کرنے اور کاروباری اوقات بڑھانے کا اعلان کرے گی۔

Related Posts