صنعتکاروں کاوزیراعظم سے دیرپا،مستحکم اقتصادی پالیسیاں وضع کرنے پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exporters face slew of difficulties due to Cotton, Yarn shortages, skyrocketing prices

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین و نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری حنیف لاکھانی، پائما کے وائس چیئرمین و کنوینر ایف پی سی سی آئی یارن ٹریڈنگ قائمہ کمیٹی فرحان اشرفی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کے لیے دیرپا اور مستحکم اقتصادی پالیسیاں وضع کی جائیں اور تجارت و صنعت دوست اقدامات کرکے کورونا سے متاثرہ کاروبار وصنعتوں کو معمول کی سرگرمیوں کی طرف لانے میں حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

حنیف لاکھانی اور فرحان اشرفی نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل میں کہا کہ پالیسیاں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے وزراء کی تبدیلی نہیں کیونکہ کورونا کے وبائی مرض نے کاروبار و صنعت کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے اکثریت کاروبار بالکل ختم ہوگئے ہیں اور جو بچ گئے ہیں وہ کورونا کے منفی اثرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بقا قائم رکھنے کی سخت جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزارت خزانہ ہو، وزارت پیٹرولیم یا پھر وزارت تجارت، ان کے وزراء کی بار بار تبدیلی سے معیشت کبھی بھی نہیں اٹھے گی بلکہ معاشی بحران مزید سنگین ہوں گے لہٰذا حکومت کو وزراء کی متواتر تبدیلیوں پر توجہ دینے کی بجائے معیشت کے استحکام اور کاروبار وصنعتوں کی بحالی کے اقدامات کرنے چاہیئں تاکہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو اور روزگار کے بھی وسیع مواقع پیدا ہوسکیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کیبلز کا نئے صنعتی یونٹ میں 40 ہزار درخت لگانا قابل تحسین ہے، نزہت جہاں

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے تاجر برادری مطمئن نہیں باالخصوص کورونا کے وبائی مرض کی موجودگی میں حکومت کو تجارت و صنعت کو اس کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے وہ حکومت نے نہیں کیے جس کی وجہ سے تاجر برادری یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں؟ ان کے مسائل کون حل کرے گا؟ ایسے وقت میں جب کورونا کے وبائی مرض نے دنیا بھر کی معیشوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے لہٰذا حکومت بہتر اقتصادی پالیسیاں مرتب کرے تاکہ پاکستانی برآمدکنندگان عالمی مارکیٹوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ کرسکیں۔

Related Posts