کراچی میں 1 ماہ میں 39 افراد قتل، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4واقعات رپورٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 1 ماہ میں 39 افراد قتل، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4واقعات رپورٹ
کراچی میں 1 ماہ میں 39 افراد قتل، خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4واقعات رپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں 1 ماہ کے دوران خواتین سے اجتماعی زیادتی کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 39 شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم کے دوران قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ماہ جنوری 2021ء میں ہونے والے جرائم پر رپورٹ جاری کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنوری میں جرائم کی سب سے زیادہ وارداتیں ڈسٹرکٹ ایسٹ میں رپورٹ کی گئیں۔

مجموعی طور پر 39 افراد مختلف جرائم، ڈکیتیوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر واقعات کا نشانہ بن کر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 واقعات میں خواتین سے اجتماعی زیادتی کی گئی، کراچی کے 8 شہری اپنی کاروں سے بھی محروم ہوئے۔

سب سے زیادہ 18 افراد کو ضلع شرقی میں ذاتی دشمنی، ڈکیتیوں میں مزاحمت اور مختلف تنازعات میں قتل کردیا گیا جبکہ 7 افراد کی کاریں چھن گئیں۔ خواتین کے ساتھ ضلع شرقی میں اجتماعی زیادتی کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں جرائم دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رہے جہاں 4 افراد کو ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف واقعات میں قتل کیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایک شخص اپنی کار سے محروم ہوا۔

روشنیوں کے شہر میں جنوری کے دوران ڈسٹرکٹ سنٹرل میں 1 شخص کو قتل کیا گیا جبکہ ایک خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات کے اندراج کے بعد جرائم کی بیخ کنی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شہر اقتدار میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہری نقدی اور گاڑیوں سے محروم

Related Posts