شہر اقتدار میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ، شہری نقدی اور گاڑیوں سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید
ٹانک میں جے یو آئی (ف) کے رہنما کے قافلے پر حملہ، 4 پولیس اہلکار شہید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:شہر اقتدار میں جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، 24گھنٹوں کے دوران شہریوں کو ایک کروڑ سے زائد کی نقدی، گاڑیوں، موبائل فونز اور قیمتی زیورات سے محروم کردیا گیا۔

جن وارداتوں کے مقدمات تھانوں میں درج کئے گئے ہیں، ان پر تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، نہ ہی کوئی ملزم گرفتار کیا جا سکا،نہ ہی کوئی ریکوری ہو سکی ہے،تاہم 23 تھانوں کی فوج ظفر موج کسی سنگین جرائم میں ملوث ملزم کوگرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی کی 4،چوری کی 8،زمین پر قبضہ کی 1،جنسی ہراسگی کی 1،اقدام قتل کی 4،دھوکہ دہی کی 3 وارداتوں کے مقدمات مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں راہزنی اور چوری کی 12مختلف وارداتوں میں شہری ایک کار، تین موٹر سائیکل، نقدی، موبائل فون، زیورات و دیگر سامان سے محروم ہو گئے، جی الیون کے مسعود ارشاد نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے 80ہزار روپے مالیت کا موبائل چوری کر لیا۔

نوشیروان نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ 4نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر تین لاکھ نقدی، طلائی زیورات، پرائز بانڈ اور اسلحہ چھین کر لئے گئے، عمیر جمشید نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے مجھ اور میرے بھائی سے دو موبائل فون اور نقدی کل مالیتی 49ہزار چھین لیا۔

روضی خان کے مطابق نامعلوم افراد نے میری دکان سے 50ہزار نقدی اور 11موبائل چوری کر لئے، گل فراز نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری جیب سے آئی فون مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے چوری کر لیا۔

بشری مہتاب نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر کے باہر سے اے سی کا آؤٹر مالیتی 80ہزار روپے چوری کر لیا، محمد اقبال نے لوہی بھیر پولیس کو بتایا کہ جلال اور توصیف نے میرے ڈمپر سے بیٹری مالیتی 14ہزار روپے چوری کر لی۔

سیف اللہ نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے مدرسے سے سوزوکی مہران کار اے پی ایس 182مالیتی 4لاکھ روپے چوری کر لی، اسد طارق نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے دکان کے باہر سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل مالیتی ایک لاکھ 30ہزار روپے چوری کر لیا۔

محمد آصف نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے فلیٹ کے باہر سے موٹر سائیکل بی ای ایل 687 مالیتی 90ہزار روپے چوری کر لی، عبد الباسط نے سبزی منڈی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے گلی سے موٹر سائیکل آر آئی ایم 6177مالیتی 30ہزار روپے چوری کر لی، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔مگر تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

Related Posts