کراچی پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

robberies gang arrested in Central District

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جن کی گرفتاری 2 مختلف کارروائیوں کے دوران عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کلری پولیس ڈسٹرکٹ سٹی نے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف 2 کارروائیاں کیں، پہلی کارروائی کے دوران خفیہ اطلاع موصول ہونے پر لیاری سے ملزم آصف کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔

کلری پولیس نے ملزم سے دورانِ واردات لوٹی ہوئی اشیاء، نقد رقم اور تیز دھار خنجر برآمد کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قبل ازیں کئی وارداتوں میں جیل جا چکا ہے۔ ملزم کے خلاف ڈاکہ زنی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔

دوسری کارروائی کے دوران کلری پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا۔ مین ماڑی پور روڈ پر لیاری گرڈ اسٹیشن کلری کے نزدیک چھاپہ مارا گیا جس کے دوران منشیات فروش آصف اور بلال  گرفتار ہوئے۔

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 410 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزمان کے خلاف پولیس نے نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم آصف پہلے بھی تھانہ کلری سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرانوالہ میں مسیحی ماں بیٹے کے قاتل ماں بیٹا گرفتار، مقدمہ درج

Related Posts