کراچی پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش اور ڈیزل اسمگلر نثار بیٹر گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار
سی ٹی ڈی سکھر کی کارروائی، تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات کے تحت بدنامِ زمانہ منشیات فروش اور ڈیزل کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث سابق پولیس اہلکار نثار بیٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سچل پولیس نے ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات کی روشنی میں ہمراہ ایس ایس پی ایسٹ کی اسپیشل ٹیم کاروائی کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش اور ڈیزل کے اسمگلر نثار عرف بیٹر کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کی انسداد منشیات مہم کے تناظر میں سچل پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش اور بیٹر کے نام سے بدنام ڈسمس ہیڈ کانسٹیبل نثار کو 2 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ضلع شرقی پولیس کے لئے عرصہ دراز سے متنازعہ بنے نثار بیٹر کو ایس ایس پی ایسٹ کی اسپیشل ٹیم سمیت سچل پولیس نے کارروائی کے دوران علاقہ تھانہ حدود سچل سے حراست میں لے لیا۔

بیٹر نثار کے نام سے شہرت پانے والےڈسمس ہیڈ کانسٹیبل سے دوران کارروائی 2 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کی گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسمس ہیڈ کانسٹیبل نثار المعروف نثار بیٹر کوئٹہ سے براستہ کراچی چھالیہ،چرس اور ڈیزل کی اسمنگلنگ میں بھی ملوث ہے۔

باوثوق زرائع کے مطابق نثار بیٹر کوئٹہ سے براستہ کراچی اسمنگلنگ کا ایک بڑا نیٹورک چلاتا تھا اور اسمگل ہونے والی منشیات کو شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فروخت بھی کرتا تھا۔نثار بیٹر تھانہ سچل کی حدود میں کوئٹہ بس اڈہ پر ڈیزل،چھالیہ،اور چرس کے دھندے کا بےتاج بادشاہ مانا جاتا تھا۔

ذرائع کے مطابق نثار بیٹر پر ماضی میں بھی تھانہ سچل میں مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔نثار عرف بیٹر پولیس اور میڈیا کے نام پر جرائم پیثہ عناصر سے بھتہ وصولی بھی کرتا تھا تاہم آج ایس ایس پی ایسٹ کے احکامات پرملزم کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے بعد ملزم کے دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts