کراچی پولیس کی کارروائی، 2 سال سے مفرور قاتل ملزمہ میمن گوٹھ سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی پولیس کی کارروائی، 2 سال سے مفرور قاتل ملزمہ میمن گوٹھ سے گرفتار
کراچی پولیس کی کارروائی، 2 سال سے مفرور قاتل ملزمہ میمن گوٹھ سے گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی  پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 سال سے مفرور قاتل حسینہ کو شہرِ قائد کے علاقے میمن گوٹھ سے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمہ شمع گل 2018ء میں سہیل نامی شخص کو قتل کرکے مفرور ہو گئی تھی جس کی گرفتاری گزشتہ روز عمل میں لائی گئی۔ میمن گوٹھ تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

قتل کی اشتہاری ملزمہ شمع گل تھانہ میمن گوٹھ کے ایس ایچ او خالد عباسی کے مطابق 2 روز قبل کراچی سے کسی دوسرے شہر فرار ہونے کیلئے پر تول رہی تھی۔

ملزمہ شمع گل کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کے اطہری ہسپتال کے سامنے بس اسٹاپ پر موجود تھی جسے خفیہ اطلاع ملنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ نمبر 76/2018 کے تحت کارروائی کی۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ خالد عباسی کا ملزمہ شمع گل کی گرفتاری کے بعد کہنا تھا کہ ہم نے ملزمہ سے سہیل نامی شخص کے قتل پر تفتیش شروع کردی ہے۔ قتل کے محرکات جلد سامنے لائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جرائم بڑھنے لگے، بینظیر اغواء، مقدمہ درج

Related Posts