کراچی میں جرائم بڑھنے لگے، بینظیر بھی اغواء، مقدمہ درج، تلاش شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک
سی ٹی ڈی سول لائن کا پہلوان گو ٹھ میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر قائد میں بچیوں کے اغواء کا سلسلہ تھم نہ سکا، کراچی سے بینظیر نامی 12 سالہ بچی کو اغواء کرلیا گیا، چار روز بعد مقدمہ درج، پولیس نے تلاش شروع کردی ۔

12 سالہ بینظیر چیز لینے نکلی تھی اورشیر شاہ سے اغوا ہو گئی ،بچی کی شناخت بے نظیر کے نام سے ہوئی، بچی کو لاپتہ ہوئے چار روز گزر گئے ،والدین نے پولیس سے رابطہ کر لیا،پولیس اغوا کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس سے قبل کراچی میں مرواہ نامی بچی کو عیسیٰ نگری سے اغواء کیا گیا تھا اور 2 روز بعد اسکی سوختہ لاش ملی تھی جبکہ اس کے چند روز بعد سہراب گوٹھ سے ایک بچی کو اغواء کیا گیا تھا تاہم پولیس کے حرکت میں آنے کے بعد ملزمان نے بچی کو چھوڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان میں بچے بھی پریشان، پرانا پاکستان واپس دینے کا مطالبہ

کراچی میں ان دنوں بچیوں کے اغواء اور دیگر جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے تاہم اس کے باوجود پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

Related Posts