کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن میں 26ٹائونز ،223یونین کمیٹیاں، بلدیاتی حدود کا نوٹیفکیشن جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi Metropolitan Corporation gazette notification

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی تفصیل بھی شامل ہیں۔

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بلدیاتی قانون 24 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ گزٹ کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن 26 ٹاؤنز اور 223 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔

کورنگی ضلع کو 4 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 37 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ماڈل کالونی، شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔ ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہونگی، جنوبی ضلع صدر اور لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔ ضلع غربی کو 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، غربی ضلع اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔

ضلع ملیر میں 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہونگی، ملیر ضلع میں گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری میونسپل کارپوریشن ہونگی۔ ضلع وسطی کو 5 میونسپل کارپوریشن اور 45 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، وسطی ضلع نیو کراچی، ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔

ضلع کیماڑی 3 میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، کیماڑی ضلع کو ماڑی پور، موریرو میر بشر اور بلدیہ میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی 5 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 43 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، شرقی ضلع کو سہراب گوٹھ، صفورا، گلشن، جناح اور چنیسر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اسی طرح میونسپل کارپوریشن شہید بینظیر آباد 19 یونین کمیٹیوں، 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ 73 یونین کونسلوں، 4 میونسپل کمیٹیوں اور 11 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا۔

ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرو فیروز 68 یونین کونسلز، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن 160 یونین کمیٹیوں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کو 30 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری 30 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل دادو 66 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کو 28 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو الہ یار 26 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل بدین کو 68 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ 40 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کو 37 یونین کونسلوں، 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، مرتضیٰ وہاب

ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ 42 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر کو 64 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص 22 یونین کونسلوں، 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کارپوریشن سکھر کو 32 یونین کمیٹیوں، 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی 66 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کو 88 یونین کونسلوں، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 20 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن 20 یونین کمیٹیوں، 4 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل جیکب آباد کو 44 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ کونسل شکار پور 55 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل قمبر شہداد کوٹ کو 52 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کشمور 41 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔

Related Posts