بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، مرتضیٰ وہاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی دھماکے میں شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب
جامعہ کراچی دھماکے میں شہید وین ڈرائیور کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، مرتضیٰ وہاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز دیں، ہم ان پر عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دس سے بارہ محکموں میں آنے والے میئر کو اختیارات دیئے ہیں، وہ سیاسی جماعت جو اخلاقیات کا درس دیتی تھی اب ان کے اکاو نٹس اور فنڈز میں خرد برد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اخلاقی اعتبار سے وہ پستی کا شکار ہیں الیکشن کمیشن کارروائی کرے۔

عمران خان نے جو وعدے کئے وہ وفا نہیں کئے، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، اے این پی، پی ایس پی، جے یو آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور اس سے پہلے نیبر ہڈ اسکیم کے تحت پیپلزاسکوائر برنس روڈ تعمیر کیا تھا اور اب مزید چار بڑے پروجیکٹ تعمیر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ککری گراؤ نڈ جہاں محترمہ بے نظیر بھٹو کی شادی ہوئی تھی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے اور کھیل کود سے محبت کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ککری گراو نڈ میں ماڈرن بنیادوں پر فٹ بال اسٹیڈیم، جمنازیم، اوپن پبلک اسپیس بنانے جا رہے ہیں اور یہ اسپورٹس کمپلیکس اگلے ایک سال میں مکمل کرلیں گے۔

ملیر کالا بورڈ کی سڑک کی تعمیر کا وزیراعلی سندھ نے حکم دیا تھا اس پر بھی کام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کی کسی نے بھی خدمت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: فارن فنڈنگ کیس، حساب کتاب کا وقت آن پہنچا ہے،مریم نواز

انہوں نے کہا کہ کسی نے وعدے پورے نہیں کئے، پیپلزپارٹی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے، بلاول بھٹو کے وڑن کے مطابق پورے سندھ میں کام کیا جا رہا ہے۔

Related Posts