کراچی میں گرمی شدید، درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، 23سے 25اپریل کے دوران پارہ 40ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی، 23سے 25اپریل کے دوران پارہ 40ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں گرم ہواؤں کا راج ، سورج آگ اگلنے لگا ، سندھ کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا ، شہری بلبلا اٹھے ،سڑکوں پر سناٹا،محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویوکا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردی۔

گرمی کی موجودہ لہر میں پیر منگل سے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا تاہم بدھ کوہیٹ ویو کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے،طبی ماہرین نے ضرورت پڑنے پرسر کوگیلے کپڑے سے ڈھانپ کرگھر سے نکلنے اور زیادہ پانی پینےکے ساتھ مشروبات کے استعمال کی ہدایت کردی ،موجودہ گرمی کی لہر آئندہ 5 روز تک برقرا رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا درجہ حرارت دوپہر11 بجے تک 38 ڈگری تک جا پہنچا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کراچی اور اندرون سندھ کا درجہ حرارت 40 سے 50 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے وقت کراچی میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ ہوامیں نمی کا تناسب 10فیصد ہے۔سندھ کے دیگر شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت صبح 11 بجے 45 ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ دوپہر تک سندھ میں درجہ حرارت 50 تک جانے اور ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اچانک موسم گرم ہوتے ہی ،ٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ بڑھ گئی ، دکانداروں اور برف کے کارخانہ مالکان ، پول سیلرزنے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایک طرف گرمی تو دوسری طرف گرمی کی ضروری اشیاء کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں بھی کورونا بے قابو، شہر کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد و رفت پر پابندی عائد

شہر میں برف کے 190 کارخانے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں،یومیہ 40 ہزار برف کے بلاک( سللی) تیار ہوکر نکلتے ہیںہر بلاک کو تیار ہونے میں 48 گھنٹے کا وقت درکار ہوتا ہے،برف کے کارخانے سے ایک بلاک 320 روپے کی فروخت ہوتی ہے۔

کمشنر کراچی نے گزشتہ سال برف کی قیمت 5 روپے کلو مقرر کی تھی۔ برف کا ایک بلاک 3 من کا ہوتا ہے۔ڈیلر کارخانے سے برف کا بلاک 320 کا خرید کر 800 سے 1000 روپے اور بعض جگہوں پر 1200 کا بلاک( سللی) فروخت ہوتا ہے۔ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث سانس کے مریضوں کو بھی دشواری کا سامنا ہے جبکہ کمزور اور ضعیف افراد کے لیے بھی ہیٹ ویو جان لیوا ہو سکتا ہے ، اس لیے شہری احتیاط سے کام لیں۔

Related Posts