کراچی میں بھی کورونا بے قابو، شہر کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد و رفت پر پابندی عائد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

lockdown in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں کورونا کی وباء مزید پھیلنے کی وجہ سے انتظامیہ نے کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرکے آمد و رفت پر پابندی عائدکردی ہے۔

کراچی کے ضلع وسطی، کیماڑی اور کورنگی کے بعد ضلع غربی میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث چند علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے جبکہ پابندیاں 9 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

انتظامیہ کی جانب سے اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر ،غازی آباد ،مومن آباد ،چشتی نگر اور داتا نگر سمیت کئی علاقوں کو بند کردیا گیا ہے اور آمد ورفت پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا ملک میں 78 زندگیاں نگل گیا، وباء سے مزید 4757شہری متاثر

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 78 افراد وباء کا شکار ہونے کی وجہ سے چل بسےجبکہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 965 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا کے مزید 4 ہزار 757 کیس رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 67 ہزار 957 ہوگئی۔

ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز اور ہلاکتوں کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے لیکن اس کے باوجود کیسز کی تعداد میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related Posts